کراچی: رینجرز کی کارروائی، ابڑو گینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، ابڑو گینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں منور علی، عدیل علی، مظہر علی اور رضوان علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دو موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ ٹاؤن، رزاق آباد، جوگی موڑ پیپری، گلشن حدید، قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم رضوان سٹریٹ کرائمز کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل ملز سے لوہا اور پیتل چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے تاہم ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔