اے این ایف کی کارروائیاں، 20 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 20 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اٹک، جھنگ، کراچی اور پشاور میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔