کرائم
خلاصہ
- خیبر:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں سمگلرز کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمرود علی مسجد چورا ایریا میں پیش آیا جہاں سمگلرز نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اہلکار حضرت حسین شہید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔