سرگودھا میں ایف آئی اے کی کارروائی، 3انسانی سمگلر گرفتار

سرگودھا میں ایف آئی اے کی کارروائی، 3انسانی سمگلر گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ٹیموں نے چاندی چوک، میانی اور بھیرہ میں چھاپوں کے دوران محمد شاہد، نوید احمد اور سید ثاقب حسین کو گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر ملزم شاہد نے 12 لاکھ 79 ہزار جبکہ ملزم ثاقب نے 20 لاکھ وصول کئے تھے، گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔