لاڑکانہ پولیس کی کراچی کے علاقے میں کارروائی، بدنامِ زمانہ کار لفٹر گرفتار

لاڑکانہ پولیس کی کراچی کے علاقے میں کارروائی، بدنامِ زمانہ کار لفٹر گرفتار

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گرفتار کار لفٹر عمیر عزیز آرائیں شہریوں سے کروڑوں روپوں کے فراڈ کرنے سمیت لینڈ مافیہ کا کارندہ بھی ہے، ملزم نے لاڑکانہ کے علاقے چانڈکا پل سے ریو گاڑی بھی چرائی جس کے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کراچی سمیت متعدد اضلاع کی پولیس کو چوریوں اور فراڈ کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے، ملزم کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔