خاتون کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر کے جلا دیا گیا، مقدمہ درج

خاتون کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر کے جلا دیا گیا، مقدمہ درج

ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کی کوشش کی، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مقدمہ قتل اور اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم ایک ماہ سے کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھا، ملزم نے خاتون کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی، کلہاڑی کے وار سے مقتولہ کے دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں کٹ کر جسم سے الگ ہوگئیں

متن کے مطابق ملزم نے مقتولہ کو ماتھے، سر، ناک اور آنکھوں پر کلہاڑی کے وار کیے جس سے اس کی موت ہوئی، آگ کے باعث مقتولہ کا سارا جسم جھلس گیا۔