قلعہ عبداللہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

فائرنگ کا واقعہ میزئی اڈہ نادرا مارکیٹ کے ہوٹل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں داد محمد کاکڑ، سید جعفر آغا، مطیع اللہ اور متک آغا شامل ہیں، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے سے متعلق تحقیقات کی جاری ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔