کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کون تھا؟ اہم انکشاف

کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کون تھا؟ اہم انکشاف

ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ہمایوں شاہ سول ہسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا، ہلاک ملزم ہمائیوں شاہ کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا۔

واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، ہلاک ملزم کا موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانزک شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، کیس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔