سکیورٹی خدشات: زیارت میں سیاحتی مقامات پر پکنک منانے پر پابندی عائد

سکیورٹی خدشات: زیارت میں سیاحتی مقامات پر پکنک منانے پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، : عیدالاضحیٰ کے دوران زیا رت کی حدود میں امن و امان کے قیام کے لئے اجتماعات، بھیڑ، جمگھٹے پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیارت میں سیا حتی مقامات زیرو پروائنٹ، زیزری ، ڈومیارہ پر پکنک منا نے پر پابندی ہے، شہر میں غیر مقامی سیاحوں کے داخلے کی ممانعت کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا کہ زیارت کی لوکل آبادی پابندی سے مستثنیٰ ہو گی، خلاف ورزی کی صورت میں ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔