بہاولنگر: گھر کے واش روم سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

بہاولنگر: گھر کے واش روم سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پی ایف ایس اے ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جو کہ شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے، خاتون کی ویراں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔