ڈگری: شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی، ہوائی فائرنگ سے دلہے کا بھائی جاں بحق

ڈگری: شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی، ہوائی فائرنگ سے دلہے کا بھائی جاں بحق

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امینہ شادی ہال کے باہر پیش آیا، شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی جس دوران گولی لگنے سے دلہے کا بھائی انتقال کر گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، شادی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت بلال رانگھڑ کے نام سے ہوئی، پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔