سرگودھا: زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی

سرگودھا: زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اعجاز حسین اور اس کا نواسہ احد شامل ہیں جس کی عمر 4 سال بتائی گئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔