پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل

پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل

پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا نے 3 روز قبل اپنی پسند سے محمد سہیل کے ساتھ شادی کی تھی، اہلخانہ مبینہ طور پر اسے سسرال سے یہ کہہ کر گھر لائے کہ بیٹی کی رخصتی اپنے گھر سے باعزت طریقے سے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گھر واپس لانے کے بعد اقرا کو اس کے والد فلک شیر نے اپنے 2 بھائیوں اور بیٹے کے ہمراہ مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر محمد سہیل کی مدعیت میں اس کے والد فلک شیر، اس کے 2 بھائیوں اور ایک بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔