کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں کارروائیاں، 944 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں کارروائیاں، 944 سے زائد ملزمان گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان 26 مقابلے ہوئے، جن میں 5 ڈاکو ہلاک اور 30 زخمی ہوئے، جبکہ 42 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 7 کلو 286 گرام چرس اور 2 کلو 665 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کے 178 غیر قانونی ہتھیار، 16 موٹرسائیکلیں اور 4 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔