کرائم
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی سرانجام دینے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشکوک شخص ہسپتال کے وارڈ ایریا میں ڈاکٹر کے طور پر ڈیوٹی کر رہا تھا، چیکنگ کے دوران اس کا جعلی ڈاکٹر ہونا سامنے آیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت مظہر منظور مغل کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی مہر بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔