کرائم
خلاصہ
- چنیوٹ: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ جھمرہ روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پہلے سے اشتہاری تھے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔