کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی قتل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی قتل

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت زرقا بی بی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ لڑکی کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔