شہر قائد میں رات گئے مبینہ مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 11 ملزم گرفتار

شہر قائد میں رات گئے مبینہ مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 11 ملزم گرفتار

اورنگی ٹاون پولیس نے سیکٹر ای 6 کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ادھر نیو کراچی پولیس دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

صدر پولیس نے پارکنگ پلازہ کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اللہ والا ٹاون کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔