کرائم
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ جھمرہ کے علاقے 186 رب میں نہری پانی کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ اور اس کا بیٹا فہد جاں بحق ہوئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد انعام الحق سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔