کرائم
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) شہری کے خلاف مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے اور بلیک میل کے الزام میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے شہری سے رقم وصول کرنے کے بعد عدالت میں اپنا بیان تبدیل کر دیا، خاتون پر شہری سے رقم بٹورنے اور پولیس و عدالت کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، لیکن تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔