کرائم
خلاصہ
- خانپور ہزارہ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے کمال پور میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مقتول محمد اکرام ولد نورالدین، علاقے کھوئی بگراں کے رہائشی تھے اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ کمال پور کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں محمد اکرام جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شعیب ولد اکرام زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان اور مقتول کی لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور مقتول اور زخمی کے رشتہ دار تھے، جو واردات کے بعد فرار ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
خانپور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔