شیخوپورہ: بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، محنت کش پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ: بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، محنت کش پر بہیمانہ تشدد

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص ظفر اقبال پر ڈنڈوں، سوٹوں اور پائپوں سے تشدد کیا اور بعد ازاں اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔