شجاع آباد میں موٹروے پولیس کی کارروائی، 38 ٹن گندم کا غیر قانونی ترسیلی عمل ناکام

شجاع آباد میں موٹروے پولیس کی کارروائی، 38 ٹن گندم کا غیر قانونی ترسیلی عمل ناکام

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چیچہ وطنی سے کراچی منتقل کی جانے والی 38 ٹن گندم سے لدا ٹریلر پکڑ لیا گیا، جس کی مالیت 33 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی اطلاع پر بیٹ 23 ملتان کے افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو موٹروے پر لوکیشن 735 ایس بی کے قریب گندم سے لدے ٹریلر کو روک لیا، ٹریلر میں 38 ٹن گندم چیچہ وطنی سے کراچی منتقل کی جا رہی تھی۔

کارروائی میں سب انسپکٹر توقیر ناصر اور کانسٹیبل حافظ عبدالرؤف نے حصہ لیا، جبکہ انسپکٹر محمد شفیق اشرف اور ہیڈ کانسٹیبل منور عباس بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا ساجد نون کی موجودگی میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

مزید برآں موٹروے پولیس نے گندم سے لدے ٹریلر اور اس کے ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا۔