کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھانجے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعے سے متعلق مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔