شکارپور: غیرت کے نام پر ملزم نے بیوی کو قتل کر ڈالا

شکارپور: غیرت کے نام پر ملزم نے بیوی کو قتل کر ڈالا

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 24 سالہ رضیہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد ملزم شوہر گگن شر فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی۔