شہدادپور: معمولی تلخ کلامی پر خواجہ سراؤں میں جھگڑا، خنجر کے وار سے ایک جاں بحق

شہدادپور: معمولی تلخ کلامی پر خواجہ سراؤں میں جھگڑا، خنجر کے وار سے ایک جاں بحق

خنجر کے وار سے خواجہ سرا اياز چنو عرف کنگنا جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی لاش کو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ سرا کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جھگڑے کی وجوہات اور واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔