پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ روڈ پر نجی نیوز چینل سے وابستہ خاتون صحافی رابعہ احسن گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو تحویل میں لے لیا۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رابعہ احسن نجی نیوز چینل سے وابستہ تھیں، ان کی لاش کمرے سے ملی، پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، مقتولہ کو ایک گولی گردن کے قریب لگی، شوہر نے فائر کیا جو سیدھا رابعہ کو جا لگا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 11 اور 13 سال ہیں، مقتولہ کا بھائی بھی موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔