وزیراعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

Published On 25 October,2022 02:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لئے کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔
 

Advertisement