اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔
وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں اُن کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورے کے بعد اگلے ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔