اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر شکر ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے، فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا، افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگرتمام ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، آرمی چیف کو کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قومی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دی، گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔
وزیر خارجہ
Congratulations to the people of Pakistan. Pakistan has officially been removed from the FATF ‘grey list’. Pakistan Zindabad.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 21, 2022
دوسری طرف وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان میں لکھا کہ پاکستان کے عوام کو مبارک ہو۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےباقاعدہ طور پر نکال دیا گیا ہے۔