اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
Building on the pro-youth work we did in Punjab, the government launched various initiatives yesterday that aim to empower & facilitate our youth to become entrepreneurs. This is merely a beginning. A lot more will be rolled out in the weeks and months to come. https://t.co/VF6u5Cu1y6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقعوں کےلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔