علاقائی
خلاصہ
- خانیوال: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں دوسری شادی کی رنجش پر شوہر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے پہلی بیوی اور اس کے ایک بھائی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پہلی بیوی پر اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ میاں چنوں میں 4 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح میاں چنوں کے علاقے میں پیش آیا، زخمی شوہر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔