علاقائی
خلاصہ
- چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے علاقے جھنگ روڈ پر جھمرہ چوک میں سی سی ڈی اہلکاروں اور پولیس وردی میں ملبوس اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ملزمان نے سرعام فائرنگ کی، سی سی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اشتہاری ملزمان کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔
فائرنگ کے دوران سی سی ڈی اہلکاروں کی گاڑی بھی متاثر ہوئی جبکہ ملزمان کی کار کا ٹائر بھی پھٹ گیا، سی سی ڈی اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے زخمی اشتہاری سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔