بوریوالہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن قتل کر دی

بوریوالہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن قتل کر دی

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور شادی کے بعد سے اسی گاؤں میں مقیم تھی، خاتون کا شوہر لاہور میں ملازمت کرتا ہے، بھائی نے بہن پر چار فائر کئے، چاروں گولیاں خاتون کو پشت پر لگیں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم بھائی نے تھانہ ساہوکا پہنچ کر خود گرفتاری دیدی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں۔