کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عمران اور شیرین کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔