کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار

کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صہیب حسن اور اقبال خورشید کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو ملکی کلاں ضلع سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی فیس بک پروفائلز بنا کر کم عمر بچیوں سے رابطہ کرتے تھے، ویڈیو کالز کے دوران نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کر کے انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور آن لائن بلیک میلنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہری کسی بھی شکایت کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں یا قریبی سرکل میں رپورٹ کریں۔