فتح جنگ میں بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

فتح جنگ میں بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ صمد ولد شاد میر، 35 سالہ ساجد ولد شاد میر اور 55 سالہ عامر عزیز ولد عزیز الرحمان شامل ہیں، صمد اور ساجد سگے بھائی تھے، تینوں افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا اور وہ نئی آبادی کوہاٹ روڈ فتح جنگ میں مقیم تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو اپنی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے راہگیر کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم یا ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔