خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

خاتون نیوز اینکر قتل کیس، شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں کیا گیا، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ ٹیسٹ کے دوران ملزم سے وقوعہ سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، جن میں پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے جوابات کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے جوابات اور جسمانی کیفیت پر مبنی رپورٹ کے نتائج چند روز میں مرتب ہوں گے، پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ میں ملزم کے بیانات کے درست یا غلط ہونے کا تعین کیا جائے گا۔