تھانہ بی زیڈ میں غفلت اور شہریوں سے ناروا سلوک، ایس ایچ او اور محرر معطل

تھانہ بی زیڈ میں غفلت اور شہریوں سے ناروا سلوک، ایس ایچ او اور محرر معطل

دورے کے دوران محرر آفس کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، مال مقدمات کے ریکارڈ کی عدم تکمیل اور مال خانہ کی ابتر حالت بھی پائی گئی۔

شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے اور فرائض میں غفلت پر آر پی او نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کرکے کلوز لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اس موقع پر آر پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ سرپرائز وزٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو عزت و احترام فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تھانے سے سائلین کے ساتھ ناروا سلوک، غفلت یا عدم داد رسی کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔