غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی

غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف کوہاٹ پولیس کا گرینڈ آپریشن، دہشتگردوں کا حملہ، 8 اہلکار زخمی

 

حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ چند اہلکاروں کی شہادتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ نے پولیس نفری پر چھپ کر حملہ کیا، فتنہ الخوارج کا تعاقب جاری ہے اور آخری خارجی کو جہنم واصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔