مومنہ مستحن نے زندگی کی 25 بہاریں دیکھ لیں، گزشتہ دنوں سالگرہ منائی

Published On 08 Sep 2017 09:49 PM 

کوک سٹوڈیو سے عالمگیر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکارہ 5 ستمبر 1992ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) اپنی گائیکی سے زیادہ اپنی خوبصورتی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے زندگی کی 25 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مومنہ 5 ستمبر 1992ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ ہما مستحسن ایک ڈاکٹر جبکہ والد کاظم مستحسن ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور جبکہ اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔

مومنہ مستحسن نے سب سے پہلا گانا جنون کی البم   جنون 20   کیلئے سجنا گایا۔ اس کے بعد انھیں بالی ووڈ ایک ولن کے گانے    آواری   سے انھیں کافی پذیرائی ملی تاہم کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی کے ساتھ    آفریں آفریں   گا کر انہوں نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔