امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا موذی مرض کا شکار

Published On 13 Sep 2017 05:28 PM 

فائبرو مائلجیا نامی اس بیماری میں مبتلا انسان کے پورے جسم میں شدید درد رہتا ہے۔ لیڈی گاگا نے اس بیماری کا انکشاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا۔

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا فائبرو مائلجیا نامی ایک موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس مرض کے شکار افراد کے جسم میں شدید درد رہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا نے اس بیماری کا خود انکشاف کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں امریکی گلوکارہ نے بتایا کہ وہ فائبرو مائلجیا نامی مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے بارے میں لوگوں میں آگاہی اجاگر کرنا چاہتی ہیں تا کہ میرے علاوہ جو بھی اس کا شکار ہیں انھیں کوئی مدد مل سکے یا فائدہ پہنچ سکے۔

خیال رہے کہ 2013ء میں لیڈی گاگا نے پہلی مرتبہ خود کو لاحق ایک مرض کا ذکر کیا تھا، تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے جب انہوں نے اس بیماری سے پردہ اٹھایا ہے۔ 31 سالہ امریکی گلوکارہ لیڈٰی گاگا نے فائبرو مائلجیا کے بارے میں آگاہی کیلئے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جسے ٹورانٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کو امریکا میں تو پیش کر دیا گیا ہے لیکن برطانیہ میں اسے 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس دستاویزی فلم میں لیڈی گاگا کے چاہنے والوں کو ان کے میوزک کیریئر کے بارے میں بھی جاننے میں مدد ملے گی۔