ماہرہ خان کی قطرینہ کے گانے 'کالا چشمہ' پر ویڈیو ہٹ

Published On 31 Oct 2017 05:25 PM 

ماہرہ خان نے قطرینہ کیف پر فلمائے جانے والے گانے کو ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے ویڈیو جاری ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل۔

لاہور :(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جو آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ورنہ کی پرموشن میں مصروف ہیں انھوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر قطرینہ کیف پر فلمائے جانے والے گانے مینوں کالا چشما جچدا اے کو ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ ویڈیو کو ناظرین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ ماہرہ خان ویڈیو میں کالا چشمہ پہنے، ساتھ گانے کے لیرکس گاتے ہوئےاپنے ہی انداز میں محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو ماہرہ خان کے ایک فین کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔