میوزک ایوارڈ شو: شون مینڈس نے تین ایوارڈز جیت لیے

Published On 13 Nov 2017 05:54 PM 

برطانوی دارالحکومت لندن میں سجا میوزک ایوارڈ شو، کینیڈین گلوکار شون مینڈس نے تین ایوارڈز کے ساتھ میلہ لوٹ لیا۔ گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو چھ نامزدگیاں ملیں لیکن ایوارڈ کوئی نہ جیت سکیں۔

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز کا میلہ سجا۔ کینیڈین گلوکار شون مینڈس نے تین ایوارڈز جیتے جن میں بیسٹ سانگ، بیسٹ آرٹسٹ اور بگیسٹ فین ایوارڈ شامل ہیں۔ انہوں نے بہترین گانے کا ایوارڈ جیتنے والا گانا "There s Nothing Holdin  Me Back" سنایا۔ ایمی نم کو بیسٹ ہپ ہاپ گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یو ٹو کو گلوبل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو چھ نامزدگیاں ملیں لیکن وہ ایوارڈ کوئی نہ جیت سکیں۔ اس ایوارڈ تقریب میں فرنچ مونتانا، دی کلرز اور کیشا نے گانے سنائے۔