شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا

Published On 13 Nov 2017 10:09 PM 

بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی شو ٹید ٹاکس انڈیا میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں100 سامعین موجود ہوں گے۔

ممبئی: (آن لائن) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو  ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ  10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔


بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔ شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مزید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔