رخسانہ نگار کے تحریر کردہ زیر تکمیل سیریل چکر میں ریشم اور ثانیہ سعید کا کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) ٹی وی کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید اور مقبول اداکارہ ریشم ایک ساتھ پہلی بار ڈرامہ سیریل "چکر" میں جلوہ گر ہوں گی۔ ان کو یکجا کرنے میں نامور ڈرامہ رائٹر فصیح باری خان کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے ڈرامہ رائٹر رخسانہ نگار کے تحریر کردہ سکرپٹ پر مبنی زیر تکمیل سیریل چکر میں ریشم کو کاسٹ کیا تو دوسرے اہم کردار کیلئے ثانیہ سعید کو رضا مند کیا کہ وہ یہ کردار پرفارم کریں۔ ڈرامے کی ہدایات کنول کھوسٹ دے رہی ہیں جبکہ اس سیریل میں عرفان کھوسٹ بھی کام کر رہے ہیں۔