مصری گلوکارہ شائمہ احمد کو گزشتہ ماہ فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
قاہرہ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے فحاشی پھیلانے کے الزام میں 25 سالہ گلوکارہ شائمہ احمد کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ نوجوان گلوکارہ کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے گانے کی ایک ویڈیو مشہور ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو میں گلوکارہ کو نازیبا انداز اختیار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ گلوکارہ شائمہ احمد غیر مہذب فلم نشر کرنے اور فحاشی کو ہوا دینے کے الزامات کا قصوروار پایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شائمہ احمد نے ویڈیو نشر ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کچھ ہو گا اور مجھے ہر کسی کی طرف سے اس قدر سخت حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔