وزن گھٹا کر کامیابی حاصل کرنیوالے بالی ووڈ اداکار

Published On 01 Jan 2018 02:57 PM 

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے وزن میں 70 کلو گرام تک کمی کر کے بالی ووڈ میں انٹری دی

ممبئی (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ میں انٹری کے خواہشمند اور کردار کو بہترین انداز میں ڈھالنے کے لیے اداکار خوب محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے وزن میں کمی کی تو یہ بالی ووڈ میں ترقی کے لیے اہم جزو سمجھا جاتا ہے اس لیے ایسے بھی اداکارہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے وزن میں حیرت انگیز طور پر 30 کلوتک کمی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
سوناکشی سنہا
بالی ووڈ فلم دبنگ سے کیریئرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن 94 کلو تھا کیونکہ وہ باہر کا کھانا بہت شوق سے کھاتی تھیں اور ورزش سے بہت دورتھیں۔ تاہم جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے اپنا وزن 30 کلو کم کیا۔
سونم کپور
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل خاصی موٹی تھیں اور ان کا وزن 86 کلو تھا، انہوں نے بھی حیرت انگیز طور پر 35 کلو وزن میں کمی کر کے بالی ووڈ میں انٹری دی، اداکارہ اب اپنی ڈائٹ کو بہت اچھی طرح فالو کرتی ہیں۔


پرینیتی چوپڑا
اداکارہ کا وزن بھی 86 کلو تھا تاہم سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کی اور آج فلموں میں مرکزی اور اہم کرداروں میں نظر آ رہی ہیں ۔


ارجن کپور
بالی ووڈ میں اداکاری سے محظوظ کرنے والے اداکار ارجن کپور کا وزن اداکاروں میں سب سے زیادہ 170 کلوتھا لیکن جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی ٹھانی تو انہوں نے حیران کن طورپر68 کلووزن کم کیا۔ اداکار اپنی ڈائٹ میں پروٹین، انڈے اور ابلی ہوئی یا گرلڈ چکن اور مچھلی کھاتے ہیں۔


زرین خان
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بچپن سے ہی موٹی تھیں اورفلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 100 کلو تھا، جس کے بعد ایک سال کے دوران انہوں نے اپنا 43 کلو وزن کم کیا۔ اداکارہ پروٹین ڈائٹ فالو کرتی ہیں اور پانی بہت زیادہ پیتی ہیں۔