کوئٹہ میں کانگو وائرس کے وار جاری، ایک اور مرِیضہ ہسپتال داخل

Published On 18 September,2024 09:36 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کانگو وائرس نے کوئٹہ میں اپنے حملے تیز کر دیئے، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مرِیضہ ہسپتال داخل ہو گئی۔

کانگو وائرس سے متاثرہ مرِیضہ کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، 10 سالہ مرِیضہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال 53 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،رواں سال کانگو وائرس سے 1 مشتبہ مرِیضہ سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے