قومی ادارہ صحت کی چکن گونیا کی روک تھام کے متعلق ایڈوائزری جاری

Published On 18 September,2024 09:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان وزرات قومی صحت کے مطابق چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے، یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے اور ڈینگی سے ملتی جلتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

 واضح رہے  چکن گونیا کا پہلا کیس دسمبر 2016 میں کراچی میں رپورٹ ہوا، تب سے اب تک یہ وائرس 1000 سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکا ہے، اگر علاج میں تاخیر ہو جائے تو متاثرہ شخص کو گٹھیا کے مستقل مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔